• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فتح اللہ گولن کے حوالے سے ترکی کے ساتھ کھڑاہے‘ عمران خان

پاکستان فتح اللہ گولن کے حوالے سے ترکی کے ساتھ کھڑاہے‘ عمران خان  


جولائی (اے پی پی) پاکستان نے ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم فتح اﷲ گولن کے حوالہ سے ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے اور فتح اﷲ گولن کی جانب سے ترکی کو درپیش خطرات کے خاتمہ کیلئے ترکی کے ہر اقدام کی بھرپور معاونت کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ترکی کے ”جمہوریت اور قومی دن“ کے موقع پر اظہار یکجہتی کیا۔ یہ دن 2016ءکے شہداءکی یاد میں15 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چار سال قبل آج کے دن ترک عوام نے اپنی روایتی مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور ترکی کے امن و استحکام کے ساتھ ساتھ جمہوری اداروں کو نشانہ بنانے والی قوتوں کو بہادری اور دلیری سے شکست دی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 15 جولائی 2016ءکو انسانی جذبہ اور ہمت کا بھرپور مظاہرہ دراصل دنیا بھر کے کروڑوں افراد کیلئے متاثر کن تھا جس کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین