وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے سامنے بے بس ہے۔
اویس قادر شاہ نے کہا کہ کراچی کے عوام کو کےالیکٹرک کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے، کراچی کے عوام بلاوجہ لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ مارکیٹ سےغائب ہو جاتی ہے۔خان صاحب نے کے الیکٹرک پر نوٹس لیا ہے اب کراچی کے عوام پر اللّه رحم کرے۔