• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کا غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے شہر کے اندر غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے لاہور شہر کے اندر غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

سردار عثمان بزدار کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ انتظامیہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے ۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ جانوروں کو شہر سے باہر مویشی منڈیوں میں منتقل کیا جائے اور عید الضحیٰ کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

تازہ ترین