• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر بھاشا ڈیم ملک کا تیسرا بڑا ڈیم ہوگا: عمران خان


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کا تیسرا بڑا ڈیم ہوگا، اس کے بعد ہم دریاؤں پر ڈیمز بنانےجا رہے ہیں۔

وزیرعظم عمران خان چلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے سائٹ وزٹ پر پہنچے جہاں انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

عمران خان کا اپنے خطاب میں کہا کہ جب قومیں آگے کا سوچتی ہیں تو ترقی کرتی ہیں، جو قومیں مشکل فیصلے کرنے سے کتراتی ہیں، وہ ترقی نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، چین کی ترقی کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے ماضی میں قلیل مدتی فیصلے کیے، نوے کی دہائی میں تیل سے بجلی بنانے کے غلط فیصلے کیے گئے۔

عمران خان نے بتایا کہ ہماری حکومت آئی تو پاکستان کا خسارہ 20 ارب ڈالر تھا، دریاؤں سے بجلی بنانے کے بجائے تیل پر بجلی بنانے کو ترجیح دی، غلط فیصلوں سے ملک کی صنعتی ترقی کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے  کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کا تیسرا بڑا ڈیم ہوگا، ہم نے ملک میں 10 ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے، کورونا کہ وجہ سے شٹ ڈاون کرنے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو کہتا ہوں ایس اوپیز کے تحت سیاحت کو کھولیں، سیاحت کے لیے ایس او پیز مرتب کیے جائیں۔

تازہ ترین