• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا سے اب تک ایک ہزار 888 مریض انتقال کرچکے ہیں، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ میں میں کورونا سے اب تک ایک ہزار 888 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11060 ٹیسٹ کئے گئے، 24 گھنٹوں میں سندھ میں 1140 نئے کیسز سامنے آئے، اب تک صوبے میں 604728 نمونے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 25 مریض انتقال کرگئے، سندھ میں کورونا سے اب تک 1888 مریض انتقال کرچکے ہیں، سندھ میں اس وقت 36733 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 35530 مریض گھروں اور 89 قرنطینہ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1116 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اس وقت 736 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت 106 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، 24 گھنٹوں میں 4872 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک سندھ میں 70292 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، کراچی میں 522 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، ضلع شرقی 173، ضلع جنوبی 134، ضلع کورنگی 88 کیسز ہیں، ضلع وسطی 55، ضلع ملیر 39 اور ضلع غربی 33 کیسز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد 56، ٹنڈوالہیار 36، خیرپور 35، ٹھٹہ 29، نوشہروفیروز 27، لاڑکانہ اور جامشورو 25، شہید بینظیرآباد 23، سانگھڑ اور سکھر 22-22، شکارپور 20، بدین 18، جیکب آباد 15، ٹنڈو محمد خان 13، دادو اور عمرکوٹ 12-12، سجاول اور میرپورخاص 11-11، مٹیاری 7، قمبر 4، گھوٹکی 4 اور کشمور 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین