• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر بھاشا پروجیکٹ کا ڈیم حصہ مقا می فنانسنگ پلان سے تعمیر ہوگا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) دیامر بھاشا پروجیکٹ کا ڈیم حصہ مقا می فنانسنگ پلان کے ذریعے تعمیر کیا جائے گا جس کے تحت حکومت گرانٹس کی صورت میں پی ایس ڈی پی کے ذریعے 234 ارب روپے فراہم کرے گی اور واپڈا 100 ارب روپے کی اپنی ایکویٹی فراہم کرے گا۔ ڈیم حصے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 480 ارب روپے ہے۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے دی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 14 ارب ڈالرز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیم حصہ ساڑھے آٹھ سالوں میں مکمل ہوجائے گا اور اگلے


ال دو ہائیڈرو پاور جنریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے بین الاقوامی بولیوں کا انتظام کیا جائے گا۔ حسین کا کہنا تھا کہ واپڈا پاکستان میں پہلے سرکاری ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے جس نے اپنی کریڈٹ ایویلیوشن (تشخیص مالیت) کا بندوبست بین الاقوامی ریٹنگ کمپنیوں جیسے کہ موڈیز، فچ، اور اسٹینڈرڈز اینڈ پورز کے ذریعے کیا ہے۔ ان تین ریٹنگ کمپنیوں نے واپڈا کی کریڈٹ ریٹنگ کو حکومت پاکستان کی درجہ بندی کے مترادف کیا ہے اور ہر اس وجہ سے واپڈا حکومت کی خود مختار ضمانتوں کے بغیر تجارتی قرضوں کے بندوبست کے لئے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنے بانڈز بھر دے گا۔

تازہ ترین