• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی مالیت ساٹھ ارب ہو گئی ، راشد شفیق

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ایم این اے وپارلیمانی سیکرٹری انٹی نار کوٹیکس فورس شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ سابقہ دوحکومتیں گزر جانے کے باوجود شیخ رشید کے دور کے منصوبوں کو مکمل نہیں گیا ، اب ہماری حکومت میں پانچ سو ارب روپے مالیت سے ماں اور بچے کا ہسپتال 85 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ ریلوے روڈ کینٹ میں بچیوں کے لئے کالج مکمل ہو چکا ہے۔ اب ہم نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کہا ہے کہ وقار النساء کالج کو بھی یونیورسٹی کا درجہ دلوائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ راشد شفیق نے کہا کہ این اے ساٹھ اور باسٹھ میں ترقیاتی کاموں کی مالیت ساٹھ ارب تک پہنچ چکی ہے۔مزید تیرہ چودہ کالجز پر کام جاری ہے۔ ہم نے دو سال میں حلقوں کے عوام کے بنیادی مسائل حل کئے۔لئی ایکسپریس وے بھی بننے جا رہا ہے۔
تازہ ترین