• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی بلوں کی عدم وصولی ، واسا کاشارٹ فال سوا ارب ہوگیا

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) واسا کی طرف سے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پانی کے بلوں کی وصولیوں پر کم توجہ کے باعث شارٹ فال بڑھ کر سوا ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ادارے کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور واپڈا کے بلوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پانی کے بلوں کو کینٹ بورڈز کے برابر لانےکی تجویز بھی فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ہوتی ہوئی وزیراعلٰی پنجاب کے پاس پڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق واسا کے صارفین ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد ہیں، ان میں سے چالیس فیصد پانی تو باقاعدگی سے استعمال کر رہے ہیں مگربل ادا ہی نہیں کرتے ، ایسے لوگوں سے کبھی کبھار مجسٹریٹ کے ذریعے ریکوری کرنا پڑتی ہے ، 20ہزار ایسے صارف ہیں جو پانی کا بل ادا ہی نہیں کرتے۔ واسا نے پنجاب حکومت کو ایک خط بھی بھجوا رکھا ہے کہ واپڈا کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے 55کروڑ روپے فراہم کئے جائیں۔
تازہ ترین