کوئٹہ (پ ر ) مری قبائل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مری کیمپ سے سابق وزیر اعلیٰ کا کوئی تعلق نہیں ہے، مری قبائل کا نواب جنگیز مری موجود ہیں جوبھی ترقیاتی یا غیر ترقیاتی کام ہو نواب جنگیز مری کے علاوہ کسی کو اجازت نہیں ہے میر نبی بخش مری کے بارے میں جو بیان جاری ہوا وہ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے، میر نبی بخش مری آج بھی نواب جنگیز مری کا نمائندہ اور مری کیمپ کے رہائشی ہیں، باہر سے آکر نیوکاہان مری کیمپ کے رہائشیوں کو نیوکاہان مری کیمپ سے کوئی تعلق نہیں کے سرٹیفیکٹ جاری کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔تمام سرکاری و غیر سرکاری محکموں خاص کر پی ایچ ای کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ مری کیمپ ٹیوب ویل کے کام کے حوالے سے میر نبی بخش مری کے علاوہ کسی سے کوئی رابطہ نہ رکھیں۔