• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’پرواز ہے جنون‘چھوٹی سکرین کی زینت بنے گی

پاک فضائیہ کے اشتراک سے بننے والی بلاک بسٹر فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘ جلد چھوٹی سکرین کی زینت بننے کیلئے تیار ہے۔

مذکورہ فلم کو سال 2018 میں عیدالاضحی کے موقع پر ہی ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم نے نا صرف پاکستانی سینما پر راج کیا تھا بلکہ چین اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا۔

فلم میں پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے جبکہ اب تک بنائی گئی فلموں میں سے منفرد فلم ہونے کا اعزاز بھی اس کے نام ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں حمزہ علی عباسی، احد رضا میر، ہانیہ عامر، شاز خان، کبریٰ خان، سید شفاعت علی، عدنان جعفر، سکندر ونسنٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین