• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے بعد اٹلی میں پہلے مینز فیشن ویک کا آغاز


کورونا وباء کے بعد اٹلی میں پہلے مینز فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تاہم شرکاء سماجی فاصلے اور کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کیے رہے۔

میلان فیشن ویک کا اہتمام میڈیکل ریسرچ فاؤنڈیشن میں کیا گیا تھا جہاں ڈولچی اینڈ گبانا اور اطالوی برانڈ ایٹرو کے ملبوسات پیش کیے گئے۔

فیشن شو میں نیلے رنگ کو خاص اہمیت دی گئی تھی، شرکاء ماسک پہنے ہوئے تھے اور نسبتاً زیادہ فاصلے پر بیٹھے ہوئے تھے۔

اٹلی میں کورونا وباء کے بعد یہ کسی بھی بڑے برانڈ کا ایسا پہلا شو ہے جس میں ماڈلز کے ساتھ ساتھ کئی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

واضح رہے اس سے پہلے پیرس فیشن شو آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین