• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز میں کمی، چین کا سنیما کھولنے کا اعلان

چین نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد آئندہ ہفتے سے سنیما کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا سے کم خطرات والے علاقوں میں 2 جولائی سے سنیما کھول دیئے جائیں گے۔

فلم ایڈمنسٹریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سنیما آنے والوں کا جسمانی درجہ حرارت چیک کیا جائے گا اور اُن کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ کہا گہا ہے کہ سنیما موجود نشستوں کے 30 فیصد سے زیادہ ٹکٹ نہیں بیچ سکیں گے اور سنیما فلم دیکھنے والوں کے لیے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق چین میں گزشتہ دس روز میں کورونا کا کوئی مقامی کیس سامنے نہیں آیا۔ 

تازہ ترین