• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا 20 جولائی کو الیکشن کمیشن میں طلب


الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی سے متعلق درخواست پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو 20 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق سماعت کے لیے 20 جولائی کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے، درخواست گزار قادر خان مندوخیل ایڈوکیٹ و دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

دہری شہریت چھپانے پر  نااہلی کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصل واوڈا کو بذات خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے2018ء کے الیکشن میں این اے 249 سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

تازہ ترین