اسلام آباد (کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمرنے اسلام آباد کےB-17 سیکٹرمیں 132KV گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ اس علاقے کے مکینوں کو گرمیوں میں خاص طور پر کم ولٹیج جیسے مسائل کا سامنا تھا، یہ منصوبہ اس علاقہ میں بجلی کی رسد ، استحکام اور فیڈر کی تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوں ۔40کروڑ روپےکی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ گرڈ سٹیشن 38000 صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرے گا۔اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے بعد اسلام آباد سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کا حق بنتا ہے کہ وفاق ان کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے ، اسلام آباد کے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائیں گے ، کورونا کی وجہ سے ہمیں اپنے ترقیاتی بجٹ میں 170 ارب روپے کی کمی کرنا پڑی ، اگلے سال بجٹ میں اس کمی کو پورا کیا جائے گا ۔