• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن،حوثی ملیشیا کا اسپتال پر دھاوا، ڈائریکٹر اور دیگر ملازمین اغوا

صنعا (جنگ نیوز )عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے صوبے اِب میں باغی حوثی ملیشیا نے نگراں نے الثورہ جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر اور ہسپتال کے بعض ملازمین کو اغوا کر لیا۔جمعرات کے روز حوثیوں کے نگراں "ابو رامی" اور اس کے ساتھ آئے مسلح افراد نے ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالغنی غابشہ کو مجبور کیا کہ وہ ہسپتال کی ایمبولینس گاڑیوں کو نکالیں تا کہ ان میں حوثیوں کے ہلاک ارکان کو جنازے کیلئے لے جایا جا سکے۔ تاہم ڈاکٹر عبدالغنی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا جس پر مسلح حوثی انہیں اور ایمبولینس کی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔مقامی میڈیاکے مطابق حوثی نگران نے ہسپتال کے ڈائریکٹر اور ڈرائیوروں کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دی اور اسلحے کے زور پر انہیں لے کر چلا گیا۔

تازہ ترین