• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ اور خانقاہ ڈوگراں میں 2افراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

شیخوپورہ،خانقاہ ڈوگراں(نمائندہ جنگ،نامہ نگار)شیخوپورہ اور خانقاہ ڈوگراں میں 2افراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے فیصل آباد سیکشن پر ککی ورکاں کے نزدیک نوجوان محمد ندیم تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہارگیا وہ قصبہ جنڈیالہ شیر خان کا رہائشی بتایا گیا ہے وہ اپنے سسرال کے گاؤں سرکاری خورد گیا ہوا تھا جہاں سے واپسی پر وہ ککی ورکاں کے نزدیک ٹرین کی زد میں آگیا ۔چالیس سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک،متوفی کی شادی خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں سرکاری خورد میں ہوئی تھی اوروہ اپنے سسرال ملنے کیلئے آرہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلو دی کھوئی جنڈیالہ روڈ شیخوپورہ کا رہائشی ندیم ولدعبدالغفور انصاری ڈیرہ نذیر پوریاں کے سامنے ریلوے ٹریک پر سویا ہوا تھا کہ فیصل آباد سے لاہور جانے والے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیاجس کی اطلاع ملنے پر تھانہ خانقاہ ڈوگراں کی پولیس کے اے ایس آئی محمد طارق اہلکاروں کے ہمراہ پولیس کی گاڑی میں نعش رکھ کرخانقاہ ڈوگراں تھانہ لے آئے اور ورثا کو مطلع کردیا۔متوفی کی شادی خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں سرکاری خورد میں ہوئی تھی اوروہ اپنے سسرال ملنے کیلئے آرہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا   ۔
تازہ ترین