سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )سکول آف سرجیکل کی عمارت کاچارج ابھی تک نہیں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سکول آف سرجیکل کا قیام ایم آئی ڈی سی میں عمل میں لایا گیا جس پر ساڑھے پانچ سو ملین روپے خرچ کئے گئے مگر کام کی کوالٹی ناقص ہونے کی بنا پر سکول کی بلڈنگ کو سکول انتظامیہ نے اپنے حوالے نہیں لیا۔رابط پر انتظامیہ نے بتایا کہ انہوں نے بلڈنگ ڈپیارنمنٹ حکام کو کہا ہے کہ فرش کی صفائی سمیت دیگر خرایبوں کو دور کریں تاکہ وہ قانونی طور پر سکول کے انتظامات کا مکمل چارج لے سکیں۔ اس وقت سکول میں کنٹرول کوالٹی انسپکٹر، آٹو کیڈ، میٹریل ٹیسٹنگ مین، سی این سی اور ہیٹر مین کے کورسز پر کا م ہورہا ہے۔