• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان ڈراما انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان ڈراما انڈسٹری کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی۔

View this post on Instagram

Dil ka daryaaaaaaaa

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on


علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں وہ بھارتی گانے ’دل کا دریا‘ پر اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں اور یہ گانا ایک بچے کی آواز میں ہے جو گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر بے حد وائرل ہوا تھا جس کے بعد نامور ٹک ٹاک اسٹارز نے بھی بچے کی آواز پر ویڈیوز بنائی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گانے کے عنوان ’دل کا دریا‘ لکھا۔

علیزے شاہ کی اِس ویڈیو پر صرف ایک ہی دن میں 3 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں جبکہ میوزک اینڈ سوشل ایپ پر علیزے شاہ کی اِس ویڈیو کو 1 لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

اداکارہ کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُنہیں 20 لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ کے ڈراموں میں تیرے نال عشق ہو گیا، حور پری، جو تو چاہے، دلدل، عشق تماشہ، عہد وفا اور میرا دل میرا دشمن شامل ہیں۔

تازہ ترین