کراچی کے بعد لاہور اور کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
لاہور میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں فی کلو 3 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد چکیوں پر آٹا 68 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔
ترجمان آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں 3 روپے اضاضے کا فیصلہ گزشتہ روز ہنگامی اجلاس میں کیا گیا تھا ۔
ترجمان کے مطابق لاہور کی تمام چکیوں پر اب آٹا 68 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔
دوسری طرف بلوچستان میں بھی آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 1100 روپے اور پچاس کلو آٹے کی بوری 2700 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
فلور ملز مالکان اسے گندم کی قلت قرار دیتے ہیں، تو شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگائی میں اب تو روٹی بھی کھانا مشکل ہوگیا ہے، جبکہ صوبائی حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔