کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ عباسی شہید اسپتال جیسے بڑے ادارے کے مالی معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ وہ ہفتے کو یہاں میئر کراچی وسیم اختر کے ساتھ عباسی اسپتال میں نو تعمیر شدہ ’’کووڈ۔19 انفیکشن ڈیزیز اینڈ ریسرچ سینٹر‘‘ کا دورہ کررہے تھے۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم راجپوت اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں کی شراکت کے ساتھ پورے پاکستان میں کام کررہے ہیں، صحت کی سہولتیں فراہم کرنا بنیادی طور پر صوبے کی ذمے داری ہے، لیکن ہم ایک ایمرجنسی کی صورتحال سے گزر رہے ہیں، اس لئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ جون کے پہلے ہفتے سے لے کر جولائی کے آخر تک ملک میں 7 ہزار بیڈ قائم کئے جائیں گے،جن میں سے 500 بیڈز کراچی میں ہوں گے۔