بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے صدرآصف نسیم راٹھوراوربرطانیہ کے مذہبی امور کے صدر علامہ قاری محمد عباس نے عالمی دہشت گردوں کا سرغنہ ، انسانیت کاقاتل احسانُ اللہ احسان کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قتل کی دھمکی دینے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکُن اور جیالے اپنے قائد کے خلاف اٹھنے والی دشمن کی ہر سازش کو آہنی ہاتھوں سے روکنا جانتے ہیں ،پارٹی کے تمام بہادر جانثار اس سازش کو ناکام بنانے اور بلاول بھٹو کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت مستعد اور قربان ہونے کو تیار ہیں، دونوں رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق احسان اللہ احسان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرے۔ پاکستان پُر امن پاکستانیوں کا ہے وہی اس کے پاسباں ہیں اور اس دھرتی ماں پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے آئے ہیں اور پیش کرتے رہیں گے دہشت گردوں ، قاتلوں اور فساد پھیلانے والوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔