• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے وفاقی بجٹ کیلئے اسحاق ڈار نے ایف بی سی سی آئی کی چار تجاویز منظور کرلیں

 اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار نے پیر کو نئے وفاقی بجٹ میں کھولنے کیلئے ایف بی سی سی آئی کی چار بجٹ تجاویز پیر کو قبول کرلی مگر اسےصیغہ راز میں رکھاگیا  ہے۔ باقی سفارشات کا ہمدردانہ جائزہ لینے کی یقین دلائی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیر کو ایف بی آر میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرئوف عالم کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔ وزیرخزانہ کے ساتھ وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان چیئرمین ایف بی آر محمد خان، ممبر کسٹم ناصر مسرور احمد، ممبر ان لینڈریونیو پالیسی رحمت اللہ وزیر ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر محمد ارشاد اور دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی، ایف بی سی سی آئی وفد اور اور بی آر کے وفد کے درمیان نئے وفاقی بجٹ کیلئے پیش کردہ سفارشات تجاویز پر چار گھنٹے سے زیادہ دیر تک بحث و تمحیص کی جس کے نتیجے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چارٹرآف ڈیمانڈ میں شامل چار اہم تجاویز وہ ابھی منظور کرنے ہیں باقی پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے عہدیدار غور وخوض کرینگے جو سفارش قابل عمل ہوئی ان سب کو بجٹ میں شامل کرلیا جائیگا۔ 
تازہ ترین