مرتب: عالیہ کاشف عظیمی
ہر بار کی طرح، امسال بھی ہم نےسنڈے میگزین کے پلیٹ فارم سےآپ کو عیدالاضحی کے موقعے پر اپنے پیاروں کو پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیا، جواباًآپ کےجو پیغامات موصول ہوئے، وہ آپ کے پیاروں کی نذر کیے جارہے ہیں۔
(دنیا بَھر کے مسلمانوں کے لیے)
آپ سب کو عید کی خوشیاں بہت مبارک ہوں۔ دُعا ہے کہ امسال جس جس نے بھی قربانی کا فریضہ ادا کیا ہے، اللہ قبول فرمائے۔ اور ہم سب کوہر پریشانی اور آفت خصوصاً کورونا وائرس سے محفوظ رکھے(آمین)۔ (فاطمہ مظفّر کی طرف سے)
(کیڈٹ کالج، پٹارو کے1980ء کے بیج کے دوستوں کی نذر)
آپ سب کو میری جانب سےعید الاضحی کی خوشیاں، برکات اور محبّت بَھرے جذبات مبارک ہوں۔ (ضیاالحق قائم خانی، جھڈو، میرپورخاص سے)
(اہلیانِ اسلام کے نام)
میری جانب سے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحی مبارک ہو۔
ابرِ رحمت بن کے چھا جاؤ ،پیامِ عید ہے
چار سُو اِک نور برساؤ ،پیامِ عید ہے
غم زدہ جو بھی نظر آئے، کرو غم اس کا دُور
مندمل کر دو ہر اِک گھاؤ ،پیامِ عید ہے (دانیال حسن چغتائی، کہروڑ پکا،ضلع لودھراں)
(اہلِ خانہ کے نام)
میری جانب سے آپ سب کو عیدالاضحی کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔ دُعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے دائمی اور حقیقی خوشیوں کی پیام بر ثابت ہو(آمین)۔ (گل رُخ سعید، رسال پور کینٹ سے)
(اُمّتِ مسلمہ کے لیے)
میری اور اہلِ خانہ کی جانب سے اُمّتِ مسلمہ کو بڑی عید کی بڑی بڑی خوشیاں مبارک ہوں۔ (صائمہ ظفر قریشی،لاہور)
(اہلِ خانہ اور احباب کی نذر)
غریب و سادہ و رنگیں ہے داستانِ حرم
نہایت اس کی حُسینؑ، ابتدا ہے اسماعیلؑ (لیاقت مظہر باقری،گلشنِ اقبال، کراچی)
(اہلِ خانہ کے نام)
امّی جان، کاشف بھائی، وجی اور تنزیل! آپ سب کو عیدِ قرباںمبارک ہو۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری جانب سے کی گئی قربانی قبول فرمائے اور ہم سب کو وسائل کے ساتھ آسانیاں عطا فرمائے (آمین) (طاہرہ جبیں کی جانب سے)
(پاکستانیوں اور جنگ، سنڈے میگزین کی ٹیم کے لیے)
میری جانب سے آپ سب کوعیدالاضحی کی بہت بہت خوشیاں مبارک ہوں۔(ڈاکٹر منصور جمیل خانزادہ، نوشہرو فیروز،سندھ)
(پیاری سی امّی جان کے نام)
امّی جان!دِل کی اَتھاہ گہرائیوں سے عیدالاضحی مبارک ہو۔آپ نے زندگی میں جتنی پریشانیاں، تکالیف برداشت کی ہیں، ان کا مداو تو نہیں ہوسکتا، لیکن مَیں ہمیشہ آپ کا ساتھ دوں گی۔ آئی لَو یو سو مچ۔ (شانزہ خان کی جانب سے)
(پیاری بہن الماس علی اور بھانجے ،بھانجیوں کی نذر)
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دِن پچاس ہزار (زرینہ، نفیسہ قریشی اور اہلِ خانہ کی جانب سے)
(متاعِ جاں امّی کے لیے)
پیاری امّی جان! عید مبارک۔آپ بہت اچھی ہیں اور مَیں آپ سے بےحد پیار کرتی ہوں ۔اللہ تعالیٰ آپ کوصحت و تن درستی کے ساتھ عُمرِ خضر عطا فرمائے(آمین)۔ (ڈاکٹر زنیرا فیض کی طرف سے)
(شریکِ سفر، شازیہ عمران کے نام)
میری جانب سےآپ کو عیدالاضحی مبارک ہو۔ (عمران خالد خان، گلستانِ جوہر، کراچی )
(فیملی اور فرینڈز کے لیے)
آپ سب کو دِل کی گہرائیوں سے عیدالاضحی مبارک ۔ (قاضی جمال کی جانب سے)
(اُمّتِ مسلمہ کے نام)
میری جانب سے تمام مسلمانوں کو عید مبارک۔ (علی اصغر کی جانب سے)
(ایس ایم،اسلام آباد کے لیے)
آپ کو عیدِ قرباںمبارک ہو۔ (صائمہ مسلم، کراچی )
(پیارے پاپا جان، شیخ خالد احمد کے نام)
بکرا سفید رنگ کا ہو
سینگیں اس کی نہ ہوں
میں اسے خُوب گھمائوں گی
گھاس بھی ہاتھ سے کھلائو ںگی
پاپا جانی میری بات مان جائو ناں
بکرے کی رسی میرے ہاتھ میں تھمائوناں
پھر جانے میں کہاں ہوں گی؟
ایسی عیدیں پھر جانے کب ہوں گی ؟ (مبشرہ خالد)
(اہلِ اسلام کے لیے)
میری جانب سے تمام مسلمانوں کو عید مبارک۔ (فرید اقبال انجم،محمّد فصیح،محمّد مسعود علی، پاک پتن سے)
(بیسٹ فرینڈ زی کے نام)
اس فرمایش کے ساتھ عید مبارک کہ اگر آنا ممکن نہیں تو کم از کم اپنی ایک تصویر ہی بھیج دو۔ (شاہدہ ناصر کی طرف سے)
(اُمّتِ محمّدﷺ اور اہلِ خانہ کے لیے)
آپ سب کو نیک تمنّاؤں کے ساتھ عیدالاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ دُعا ہے کے اللہ پاک ہماری جانب سے کی گئی قربانی قبول فرمائے(آمین)۔اگرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے عیدالاضحی کی گہماگہمی پہلے جیسی تو نہیں ، مگرحضرت ابراہیم ؑ اور اُن کے پیارے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کی سنّت کسی نہ کسی طور ادا تو ہورہی ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو اس وبا سے محفوظ رکھے اور جو ہم میں نہیں رہے، انہیں جنّت الفردوس میں ارفع مقام عطا فرما(آمین)۔(طارق محمود بھٹی، وائٹ اسٹریٹ، وہاڑی)
(اہلِ وطن کے نام)
اہلِ وطن کو دِل کی گہرائیوں سے عیدالاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ایک قطعہ سب کی نذر ہے
تحفہ پہنچے دُعاؤں کا میرا
تمھارے پاس ہو خوشیوں کا گھیرا
مبارک عید کی خوشیاں ہوں پیہم
نہ آئے زیست میں کچھ غم کا پھیرا (نعمت اللہ جاوید، علم دار روڈ، کوئٹہ)
(میرے پیارے ببلے کے لیے)
ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم
کہ تُو نہیں تھا ،تِرے ساتھ ایک دُنیا تھی (حسّان بیگ، کراچی)
( ایک حسینہ کی نذر )
جب سے اِک شخص میرے دھیان میں ہے
کتنی خوشبو مِرے مکان میں ہے (عدنان عباسی،کراچی)
(دُنیا کے سب رشتوں کے نام)
عید الاضحی کے موقعے پر میرا یہی پیغام ہے کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرو ،جیسے سلوک کی توقع تم ان سے رکھتے ہو۔ (ابوبکر سجاد، گوجرانوالہ)
(اہلِ خانہ اور پاکستانیوں کے لیے )
میری جانب سے گھر کے ایک ایک فرد اور اہلِ وطن کو عید مبارک۔ حالات کا یہی تقاضا ہے کہ ہم عید الاضحی کے موقعے پر سفید پوش افراد کا بہت زیادہ خیال رکھیں۔ (مصباح رانی،لاہور)
(اپنے پیاروں کے نام)
آپ سب کو عید مبارک۔ اللہ تعالی ہم سب کوعید کی حقیقی اور بے پایاں مسّرتوں، خوشیوں سے نوازے(آمین)۔ (آمنہ سلام کی جانب سے)
(اہلِ خانہ کے لیے)
پاپا، ماما، ہادیہ، عبداللہ اور منصور!آپ سب کو میری جانب سےعید مبارک۔(صباحت،لاہور)
(اپنے پیاروں کی نذر)
ماما، بابا اور تمام رشتے داروں کو میری جانب سے عیدمبارک۔
پھولوں کی ہر کلی خوشبو دے آپ کو
سورج کی ہر کرن روشنی دے آپ کو
ہم تو کچھ دینے کے قابل نہیں ہیں
دینے والا دُنیا کی ہر خوشی دے آپ کو (ماہ نور عادل کی جانب سے)
(مائی سوئیٹ ہوم کے معزز اراکین اور دوستوں کے لیے)
آپ سب کو میری طرف سے عید الاضحی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ہماری جانب سے کی گئی قربانی کو قبول فرمائے اور اگلے سال ہمیںحج کی سعادت بھی نصیب فرمائے(آمین)۔ (عنبر مہر ایڈوکیٹ)
(متاعِ جاں، والدین کے نام)
کوئی تو کام ایسا کریں زندگی میں ہم
کچھ اپنے والدین کو بھی سُرخ رُو کریں (محمد امین بھٹی، لاہور)
(پیارے عزیز و اقارب اور کزنز کے لیے)
اِمسال عیدالاضحی بھی ایس او پیزپر عمل کرتے ہوئے منائی جائے گی۔بہر حال، عید تو عید ہے۔ہم سب کی جانب سے کراچی میں مقیم پیارےچچا جان امجد کمال اور ساجد کمال ، اُن کے اہلِ خانہ ،کزنز عارش، ایان، عریشہ، ماہم اور عمائمہ کو عیدالاضحی کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔اور ہاں باربی کیو پارٹی پر ہمیں بھولنا نہیں۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے مابین پیار و محبّت یونہی برقرار رکھے(آمین)۔ (محمّد سلیم، درثمین،حسنین،اسماء، حمنہ اور ایان، لال کرتی ،راول پنڈی سے)
(گھر بَھر کی رونق، پیارے پوتے، رانا محمّد المیر کے لیے )
لاڈلے، راج دُلارے پوتے!تمہاری معصومانہ شرارتوں، شوخیوں اور دِل کش باتوں پر داداقربان۔دُعا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ تمہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے (آمین)۔ (ڈاکٹر اطہر رانا ،طارق آباد، فیصل آباد)
(اپنے پیاروں کے لیے)
اللہ تعالیٰ آپ سب کو سدا شاد و آباد رکھے(آمین ثم آمین)۔ میری تمام ٹِک ٹاکرز سے درخواست ہے کہ سنّتِ ابراہیمیؑ اور دیگر اسلامی شعائر کا مذاق ہرگز نہ اُڑائیں۔ (ڈاکٹر ادیب عبدالغنی شکیل،حضرت صاحب روڈ، قدیر آباد، ملتان)
(عالمِ اسلام کے لیے)
سبھی کے لیے ہو خوشی کا دِن
نہ کسی کا ہو یہ غمی کا دِن
سب ہی ہوں اپنوں کے سنگ یہاں
نہ کوئی ہو، کہیں بھی، کسی کے بن
عالمِ اسلام کو عید الاضحی مبارک ہو۔ (طلحہ اکرام، کراچی)
(اُمّتِ مسلمہ کے نام)
دُنیا بَھر میں مقیم مسلمانوں کو میری جانب سے عید مبارک۔عیدالاضحی ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہےاور ہمیں حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ دُعا ہے کہ ہم اس’’قربانی‘‘ کا اصل مفہوم جان پائیں کہ سنّتِ ابراہیمی ؑکا فریضہ ادا کرنے کے سبب اللہ پاک کی دودو مخلوقات کس طرح اُس کے سامنے سُرخ رو ہوتی ہیں۔اس موقعے پر میری سب سے گزارش ہے کہ بروز عید غریبوں، بے سہارا افراد کا بھی خیال رکھیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیےتمام احتیاطی تدابیر بھی ضرور اپنائیں- (ڈاکٹر شاہ جہاں کھتری، لکھنؤ سوسائٹی، کورنگی، کراچی)