• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: چینی مزید مہنگی ہوکر 90 روپے کلو ہوگئی


کوئٹہ میں چینی مزید 5 روپے مہنگی ہوکر  90 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔

پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

کوئٹہ میں دکانداروں اور تاجروں کی من مانیاں جاری ہیں، جنہوں نے چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔

اس بار چینی کی قیمت میں اکٹھے 5 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، دکانداروں نے موقف اختیار کیا کہ انہیں ہول سیل میں چینی 86 روپے فی کلو مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ سے دکان تک لانے کا خرچ جوڑدیں تو انہیں چینی 88 روپے فی کلو میں پڑتی ہے اور صرف 2 روپے منافع کے ساتھ 90 روپے فروخت کر رہے ہیں۔

دکانداروں نے موقف اختیار کیا کہ ایسے میں ہم کیا کریں؟ حکومت جو بھی فیصلے کرے مارکیٹ سروے کے بعد کرے تاکہ اس پر عمل درآمد بھی ممکن ہوسکے۔

ان کا کہنا تھاکہ مہنگی چینی خرید کر کم قیمت پر فروخت نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین