جھنگ (نمائندہ جنگ) سربراہ اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی کی جھنگ میں واقع رہائش گاہ سے مشکوک شخص کو پکڑ کرسی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی رات ایک نامعلوم شخص مولانا احمد لدھیانوی کی رہائش گاہ پران سے ملنے کیلئے گیا اور خود کو محکمہ پی ٹی سی ایل کا ملازم ظا ہر کیا۔ مولانا احمد لدھیانوی کے محافظوں نے اسے مشکوک سمجھ کر قابو کیا اور تلاشی لی تو اس سے جو شناختی کارڈ برآمد ہوا اس کے مطابق وہ پارا چنار کا رہائشی تھا اور مولانا احمد لدھیانوی پر حملے کیلئے آنے والے ایک گروہ میں شامل تھا۔