دبئی (مانیٹرنگ سیل)سابق صدر پرویز مشرف کی رواں ہفتے امریکا روانگی کا امکان ہے جہاں وہ اپنی ریڑھ کی ہڈی کا علاج کرائیں گے ۔ جیو نیوز کے مطابق پرویز مشرف امریکی شہر نیو یارک میں اپنے صاحبزادے بلال مشرف کے گھر رہائش پذیر ہونگے ۔اے پی ایم ایل ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نیو یارک کے بعد ہیوسٹن اور واشنگٹن کا دورہ بھی کریں گے۔