رحیم یار خان میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور چک نمبر 85 میں 2 ملزمان نے مبینہ طور پر 12 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس نے لڑکی کے طبی معائنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق لڑکی سے اجتماعی کے مبینہ الزام میں گرفتار لڑکوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک گھنٹہ میں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس کارروائی پر ورثا مطمئن ہیں۔