• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی 2020 ملتوی کردیا گیا


آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 ملتوی کردیا گیا ہے، اب آئندہ ایونٹس 2021 اور 2022 میں ہوں گے۔ 

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ابھی سال 2021 اور 2022 کے ایونٹس کے میزبان کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2021 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھارت میں شیڈول تھا، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب یہ ایونٹ آسٹریلیا جبکہ بھارت میں عالمی میلہ 2022 میں ہوگا۔

خیال رہے کہ سال 2023 میں بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول ہے۔

تاہم آئی سی سی نے بھارت میں 2023 میں ہونیوالے ورلڈکپ کی تاریخ کو 6 ماہ کے لیے آگے بڑھا دیا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023 اب فروری اور مارچ کے بجائے اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو منوسوانہے کے مطابق ففٹی اوورز ورلڈ کپ کو آگے کرنے کا مقصد کوالیفائنگ پیریڈ مکمل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کرکٹر خوشدل شاہ ان فٹ ہوگئے

دوسری جانب آئی سی سی نے اگلے سال نیوزی لینڈ میں شیڈول خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کو فی الحال شیڈول کے مطابق کرانے پر اتفاق کیا ہے۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دیگر کھلیوں کے ایونٹس کو ملتوی کیا گیا ہے وہیں کرکٹ کے ایونٹ کو بھی اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین