• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محب مرزا کا دیسی مردوں کی برگر خواتین سے شادی پر دلچسپ تبصرہ

فوٹوز — سوشل میڈیا
فوٹوز — سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے دیسی مردوں کی برگر خواتین سے شادی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

محب مرزا نے حال ہی میں ’جیو نیوز‘ کے مشہور پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی نے ان سے سوال کیا کہ ہم دونوں نے اتنے دیسی ہونے کے باوجود برگر خواتین سے شادی کیسے کر لی؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی اس بارے میں بہت سوچا اور میرے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ متضاد مزاج کے لوگ ایک دوسرے کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ برگر خواتین دیسی مردوں کو پسند کرتی ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ ہم ان کے سامنے بہت زیادہ عجیب و غریب حرکتیں نہ کریں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم چیزوں کو اچھی طرح متوازن رکھتے ہیں اور مہذب انداز میں گفتگو کرتے ہیں، تو یہ رشتہ اچھا چلتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید