• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: بوڑھی خاتون کو خوفزدہ کرنے کا انوکھا واقعہ، روبوٹ گرفتار

---تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

چین میں ایک انوکھے واقعے میں ایک روبوٹ کو ایک بوڑھی خاتون کو خوفزدہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، جو عالمی سطح پر پہلی بار ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً 70 سالہ خاتون اچانک پیچھے ایک روبوٹ کھڑا دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتی ہیں، روبوٹ اپنے بازو بار بار اٹھاتا ہے، جس پر خاتون چیختی ہیں اور بیگ ہلاتی ہیں۔

خاتون نے کہا کہ تم نے میرا دل تیز کر دیا، یہ فضول حرکتیں کیوں؟ کیا تم پاگل ہو؟

واقعے کے بعد 2 پولیس اہلکار روبوٹ کو وہاں سے لے گئے، جن میں سے ایک نے اسے کندھے سے پکڑ کر باہر نکالا۔

 پولیس کے مطابق خاتون فون چیک کرنے کے لیے رکی ہوئی تھیں اور روبوٹ پیچھے کھڑا راستہ صاف ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔

جب خاتون نے اچانک روبوٹ پیچھے کھڑا دیکھا تو وہ خوفزدہ ہو گئیں اور خیال کیا کہ روبوٹ ان کا پیچھا کر رہا ہے۔ 

بعد ازاں خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ روبوٹ نے جنسی ہراساں نہیں کیا، خاتون نے روبوٹ کے آپریٹر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

روبوٹ کے آپریٹر نے بھی معذرت کی کہ اس واقعے کی وجہ سے خاتون کو پریشانی ہوئی۔

اس واقعے نے عوامی جگہوں پر ہیومنائیڈ روبوٹس کی بڑھتی موجودگی اور ان کے لیے واضح حفاظتی رہنما اصولوں کی ضرورت پر نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید