• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار فروشوں کے مسائل حل کریں گے‘ اسد عمر

اسلام آباد (جنگ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اخبار فروشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان سے اپنے آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹکا خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اخبار فروش طبقہ کے کاروبار کو بہت نقصان پہنچا ہے لہٰذا حکومت اخبار فروشوں کی مدد کرے۔ اسد عمر نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اطلاعات شبلی فراز سے بات ہو گئی ہے۔ جونہی وزارت اطلاعات انہیں سمری بھجوائے گی اخبار فروشوں کی ہرممکن مدد کی جائیگی۔
تازہ ترین