• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میڈیکل کالج کے قیام کیلئے کام تیز کرنیکی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹر)عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کمپنی کے تحت لگائے گئے 116فلٹریشن پلانٹس کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت جلد ازجلدفعال کیا جائے۔ محکمے کو اثاثوں کی منتقلی کا فیصلہ صاف پانی کمپنی کی تحلیل کے بعد قانون کے مطابق لیاجائے گا۔ پنجاب یونیورسٹی میڈیکل کالج کے قیام اور اس سے منسلک ہسپتال کی تعمیر کے لیے پنجاب یونیورسٹی اور محکمہ صحت کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔ ملتان اور بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تحت دفاتر کے قیام سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع پروگرام ترتیب دیا جائے، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی جانب سے یہ ہدایات گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 37ویں اجلاس کی صدارت کے دوران دی گئیں۔ صوبائی وزیر نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو تاکید کی کہ وہ اپنی قیادت میں پنجاب انفراسٹریکچر اتھارٹی اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دیں جو سرکاری سکولوں، کالجوں اور ہسپتالوں کی عمارتوں کی تعمیر کے لیے اُصول وضع کرے۔ سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے 9سے زائد سفارشات پیش کی گئیں۔
تازہ ترین