• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی آمد، پشاور کے بازاروں اور شاہرائوں پر بدترین رش

پشاور ( احتشام طورو وقائع نگار )عید الضحیٰ میں قلیل وقت رہنے کے باعث گذشتہ روز پشاو رکے بازار اور شاہراؤں پر بدترین رش رہا ۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ۔ عید کی خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے گورا بازار ، شفیع مارکیٹ اور ارباب روڈ ، صدرروڈ ،کریم پورہ ، شاہین بازار ، مینا بازار ، چوک شادی پیر ، ریتی بازار ، خوشحال بازار ، رشید گڑھی بازار کا رخ کیا ۔ بازاروں میں گارمنٹس، شوز کی خریداری زور شور سے جاری ہے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بدستور جاری ہے ادھر بازار 7بجے بند کرنے میں پولیس اور انتظامیہ ناکام ہو گئی ہے اور عید کی خریداری کے لئے تجارتی مراکز رات گئے تک کھولے رہنے شروع ہو گئے ہیں بازاروں میں گارمنٹس ، شوز ، کی خریداری عروج پر ہےملازمین قربانی کے جانوروں اور بچوں کے کپڑوں کی خریداری کے لئے تنخواہوں کے منتظر ہیں پیر کے روز جی ٹی روڈ ، اشرف روڈ ، ہشتنگری ، صدرروڈ ، یونیورسٹی روڈ ، ارباب روڈ ، سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک کا بدترین رش رہا ۔ جس میں ایمبولینس گاڑیاں بھی پھنسی رہی عید کی خریداری کے لئے بازاروں میں شہریوں کی بڑی تعداد کے آنے کے باعث گاڑیوں کو غلط مقامات پر پارکنگ کی گئی۔
تازہ ترین