• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت بازار میں بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق


بلوچستان کے ضلع تربت کے تربت بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تربت پولیس کے مطابق دھماکا تربت بازار کے مین روڈ پر ہوا، زوردار دھماکے کے بعد موقع پر آگ بھڑک اٹھی اور دھماکے کے باعث قریب موجود ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لئے تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بم ڈسپوزبل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی نوعیت اور شدت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

تازہ ترین