• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پدوکون اپنی نئی فلم ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی فلم ’باہو بلی‘ کے ہیرو پربھاس کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم میں پربھاس کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی لیکن تاحال اس نئی فلم کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیلگو، ہندی اور تامل زبان کا یہ پراجیکٹ بالی ووڈ کے مرکزی دھارے میں نہیں آتا لیکن اس فلم سے تیلگو فلموں یا ٹالی ووڈ کے بادشاہ پربھاس اور بالی ووڈ میں اپنی کامیاب اداکارہ کے ذریعے نام کمانے والی دپیکا اکٹھے ہورہے ہیں۔

دپیکا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں خود ہی ہیش ٹیگ ’دپیکا پربھاس‘ کا استعمال کیا اور اپنے اس پراجیکٹ کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا کی اس نئی فلم کے ہدایتکار مہانتی کے ڈائریکٹر ناگ اشون ہیں۔

فلم کو سی اسوانی دت وجے انتھی کی جانب سے پروڈیوس کیا جا رہا ہے اور عین ممکن ہے کہ فلم کو 2022 میں اس تنظیم کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین