• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کا فخر امام کو خط

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) نے وزیر نیشل فوڈ سیکیورٹی فخر امام کو خط تحریر کیا ہے، جس میں پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ افسران پر رشوت لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے خط کے مطابق پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے ایران کو آم کی برآمد کے لئے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے انتظام میں جان بوجھ کر مخصوص پلانٹس کی اجارہ داری قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، عیدالاضحیٰ کی آمد، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

خط کے مطابق ستمبر سے اکتوبر 2019 میں ایرانی ٹیم نے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے 19 پلانٹس کا جائزہ لینے کے بعد پانچ پلانٹ کی منظوری دی اور چھ پلانٹ میں معمولی خامیوں کی نشاندہی کی جس کے بارے میں ڈپارٹمنٹ نے رواں سال 30 جون کو آگاہی دی۔

پی ایف وی اے کے مطابق 30 جون ہی کو ایرانی ٹیم منظور نہ کئے گئے پلانٹس کی ازسرنو جانچ کے لئے پہنچی تھی۔ پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی کارگزاری سے پانچ مخصوص پلانٹس تیس ہزار ٹن آم کی ایران برآمد پر کروڑوں روپے کمائیں گے۔

پی ایف وی اے نے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران پر رشوت لینے کا الزام لگایا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین