• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، عیدالاضحیٰ کی آمد، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور، عیدالاضحیٰ کی آمد، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ


لاہور میں عیدالاضحیٰ کی آمد پر سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، لاہور میں پیاز 37 روپے، ٹماٹر 80 روپے اور لہسن کی 180 روپے میں فروخت جاری ہے۔

ادرک 370، لیموں 95 روپے، آلو 75 روپے اور کریلا 40 روپے میں فروخت کیے جارہا ہے جبکہ میتھی 90 روپے، بینگن 95 روپے، بند گوبھی 50 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

پھول گوبھی 70 روپے اور شملہ مرچ 80 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ مقامی بازاروں میں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔

دکانداروں اور خریداروں میں سے کسی نے ماسک نہیں پہنا جبکہ مارکیٹ میں سینیٹائزر کا بھی اہتمام نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب خریداروں کا کہنا ہے کہ عید آنے تک ٹماٹر اور پیاز مزید مہنگے ہوجائیں گے، اس لیے ابھی خرید رہے ہیں۔

تازہ ترین