• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بچت بازاروں کی بندش کیخلاف ریلی اور احتجاج

کراچی میں بچت بازاروں کی 130 روزہ بندش کے خلاف ریلی اور احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔

آل سٹی تاجر اتحاد اور بچت بازار ویلفیئر ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی کورنگی سے کراچی پریس کلب تک منعقد کی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے، جن پر بچت بازار فوری طور پر کھولنے کی اجازت کے مطالبات درج تھے۔

احتجاجی ریلی نے پریس کلب پہنچ کر نعرے بازی کی، اس موقع پر مقررین نے شہر کے دو ہزار بچت بازار بند ہونے سے پید ا ہونے والی معاشی مشکلات بیان کیں۔

احتجاجی مظاہرین نے بچت بازار کھولے جانےکی اجازت ملنے تک مظاہرہ جاری رکھنے اور سی ایم ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر کمشنر کراچی نے احتجاجی مظاہرین کے تین رکنی وفد کو مذاکرات کے لئے طلب کرلیا۔

تازہ ترین