• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم ایک دن آرام کے بعد کل سے پھر پریکٹس کرے گی

انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے ڈربی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم ایک دن آرام کے بعد کل سے پھر پریکٹس سیشنز کا آغاز کرے گی۔ چار روزہ میچ کے بعد منگل کو پاکستانی کرکٹرز نے کوچز کے ساتھ بیٹھک لگائی اور کارکردگی کو ریویو کیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی، سیریز کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ڈربی میں موجود ہے جہاں جمعہ سے پیر تک ٹیم کا چار روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا گیا جس میں نسیم شا ہ اور سہیل خان کی تباہ کن بولنگ کے بعد محمد رضوان، اظہر علی، اسد شفیق اور فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔

چار روزہ میچ کے بعد منگل کو پلیئر نے آرام کیا اور اپنے اپنے شعبوں کے کوچز کے ساتھ بیٹھک میں گیم کو ریویو کیا۔

ایک روز آرام کے بعد پاکستانی کرکٹرز کل سے پھر نیٹس کا رخ کریں گے۔ بدھ اور جمعرات کو دو دو سیشنز میں نیٹ پریکٹس ہوگی جس کے بعد 24 جولائی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچ شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم یکم اگست کو ڈربی سے مانچسٹر روانہ ہوجائے گی۔

تازہ ترین