• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک پر پابندی میں ہمیں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے، حریم شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو شہرت ان کی وجہ سے ملی ہے۔جیو نیوز کے مطابق حریم شاہ نے کہا کہ حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے تو ہمیں ساتھ دینا چاہئے، حکومت ہماری بھلائی کے لیے ٹک ٹاک پر پابندی لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے ٹک ٹاک پر پابندی لگ رہی ہے، ٹک ٹاک پر کچھ لوگ ہیں جس سے معاشرے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ٹک ٹاک پر کچھ لوگ قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرتے ہیں جو کہ غلط ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کردی ہے۔

تازہ ترین