• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کا ماں پرتشدد کے واقعے پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس


راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں بیٹے کے ماں پر تشدد کے دلخراش واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے آر پی او راولپنڈی کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ ماں جیسی ہستی پر تشدد کرنے والے کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر راوالپنڈی، تھانہ صادق آباد کی حدود میں بیٹے کی جانب سے ماں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

دوسری جانب راوالپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد میں ملزم ارسلان اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، والدہ پر تشدد کرنے کے بعد ملزم ارسلان بیوی کو لے کرفرار ہو گیا تھا۔

تازہ ترین