لاہور(نیوزرپورٹر‘خصوصی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج گلگت بلتستان میںنا گہانی بارشوں کے نتیجہ میںآنے والے سیلاب متاثرہ افراد کی امداد کے لئے فوری طور پر12کروڑ روپے مالیت کی ا شیا ء خورد و نوش و ضروریہ کے20ٹر ک صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اپنی نگرانی میں روانہ کئے۔اس موقع پرسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ملک جواد رفیق،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جواد اکرم کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے روانہ کئے گئے امدادی سامان میں5 ٹرک میڈیسن،خیموں کے7ٹرک اور8ٹرک 10 ہزارفوڈ ہیمپرز کے جن میںخشک دودھ،چائے کی پتی ، بسکٹ، مختلف اقسام کی دالیں،گھی،ماچس کے پیکٹ،نمک،پسی سرخ مرچ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔یہ خوردونوش کا تمام سامان 20 ٹرکوں کے ذریعے چکلالہ بیس راولپنڈی کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے جہاں اسی روز سی- 130 طیارے کے ذریعے گلگت بلتستان پہنچایا جائے گا -