• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے صوبوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کی بھونڈی کوشش کی : خرم دستگیر

رہنما مسلم لیگ نون خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ وفاق نے صوبوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کی بھونڈی کوشش کی تھی۔

خرم دستگیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے والوں کے حقوق کیلئے ہم کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کا غیر آئینی نوٹس جاری کیا تھا، وفاق نے صوبوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کی بھونڈی کوشش کی تھی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ہم نے نوٹی فیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، اللہ کے کرم سے آج چاروں صوبوں کے عوام کی فتح ہوئی۔

تازہ ترین