• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پلاسٹک ویسٹ سے LPG تیار کرنے کے منصوبے کا افتتاح

پشاور میں پلاسٹک ویسٹ سے ایل پی جی تیار کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے معاون خصوصی بلدیات کامران خان بنگش نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ سے ایل پی جی تیار کرنے کے پہلے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہپشاور کے علاقے علاقہ ہزار خوانی میں منصوبے کا پلانٹ لگایا گیا ہے، پلاسٹک ویسٹ سے ایل پی جی تیار کرنے کا عمل ماحول دوست ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی تیاری میں کسی بھی قسم کے گیس کا اخراج نہیں ہوگا، پلاسٹک ویسٹ کو اب ایل پی جی کی تیاری کےلیے استعمال کیا جائے گا، پلاسٹک شاپنگ بیگ ختم کرنا کسی بڑے چیلینج سے کم نہیں ہے۔

مشیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پشاور میں یومیہ 1400 ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہوتا ہے، جس میں 200 ٹن پلاسٹک ویسٹ بھی شامل ہوتا ہے۔ 

تازہ ترین