• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل سبزواری نے بلاول بھٹو کے بیان کو ’سلیکٹڈ معصومیت‘ قرار دیدیا



متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو ’سلیکٹڈ معصومیت‘ قرار دیدیا۔

سینیٹ الیکشن سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی صرف اور صرف صوبہ سندھ میں ہوئی۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سندھ میں دھاندلی آپ کی سربراہی میں آپ کی جماعت نے کی، آپ کے کتنے ارکان اسمبلی تھے اور کتنے سینیٹرز بنے، اتنا حساب کتاب تو آتا ہی ہوگا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ دوسری جماعت کے اراکین صوبائی اسمبلی کو آپ کے وزراء فخر سے اپنی گاڑیوں میں بیٹھا کر لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جماعت کے وزراء کو آفیشل گاڑیوں میں لا کر ووٹ ڈلوائے گئے۔

فیصل سبزواری نے اپنے بیان میں بلاول بھٹو کے بیان کو ’سلیکٹڈ معصومیت‘ قرار دے دیا۔

تازہ ترین