• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نے شاہد خاقان کو گاڑی کی فروخت سے روک دیا


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گاڑی فروخت کرنے سے روک دیا۔

احتساب عدالت نے گاڑی ٹرانسفر معاہدے کی توثیق کے لیے دائر خریدار کی درخواست مسترد کردی۔

شاہد خاقان عباسی کی گاڑی خریدنے والے شہری عمران خان نے ٹرانسفر کی توثیق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے منجمد کردیے تھے۔

نیب پراسیکیوٹرز نے اس حوالے سے کہا تھا کہ شاہد خاقان کے اثاثے منجمد ہونے کے بعد پراپرٹیز اور گاڑیوں کی ٹرانسفر پر بھی پابند عائد کی گئی ہے۔

تازہ ترین