کوئٹہ کے جناح روڈ پر فائرنگ سے ایک وکیل زخمی ہوگیا، واقعے کے خلاف بلوچستان کی وکلاء تنظیموں نے بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں آج بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جناح روڈ پر واقع اصغر خان کے چیمبر میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے وکیل اصغر پانیزئی ایڈووکیٹ زخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں آج بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔