• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمیمہ بیگم کی برطانیہ واپسی ملک کیلئے خطرناک ہے،بیتھانی ہینس

راچڈیل (ہارون مرزا) شدت پسند تنظیم داعش  کے ہاتھوں شام میں قتل ہونیوالے امدادی کارکن ڈیوڈ ہینس کی بیٹی بیتھانی ہینس نے جہادی دلہن شمیمہ بیگم کو ٹائم بم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی برطانیہ واپسی ملک کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے، بیتھانی ہینس کے والد 44سالہ امدادی کارکن ڈیوڈ ہینس جو ترکی کی سرحد پر پناہ گزین کیمپ میں کام کر تے تھے، کو مارچ 2013میں اغوا کیا گیا اور 2014میں اسے بیدردی کیساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، ڈیوڈ ہینس کی بیٹی نے اپنے والد کی دردناک موت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2015میں جہادی دلہن بننے کیلئے مشرقی لندن سے بھاگ کر شام جانیوالی شمیمہ بیگم کی واپسی خطرے کی گھنٹی ہے، اسکی واپسی کا فیصلہ عوامی جذبات کے خلاف ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ شمیمہ بیگم کا برطانوی پاسپورٹ مہاجر کیمپ میں چھین لیا گیا ،جبکہ اسکے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی جو وفات پا چکے ہیں، برطانیہ چھوڑ کر شام جانے اور شدت پسندتنظیم کا حصہ بننے پر اسکی برطانوی شہریت منسوخ کر دی گئی تھی، شہریت منسوخی کیخلاف اپیل کی اجازت کیلئے شمیہ بیگم نے اپنے وکیل کے توسط سے عدالت کو درخواست دی، جس پر عدالت نے اسے اپیل کرنیکی اجازت دیدی ہے ‘ سیکرٹری قانون رابٹ بکلینڈ نے سرکاری ملازمین سے سول عدالتوں میں امیگریشن یا شہریت کے قانون کو چیلنج کرنے والوں کیلئے قانونی امداد محدود کرنے پر تجاویز مانگ لی ہیں ‘ عدالتی فیصلے کے بعد شمیمہ بیگم کی برطانیہ واپسی پر مختلف مکاتب فکر کی طرف سے مختلف ردعمل سامنا آیا ہے ۔

تازہ ترین