• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی کی ترقی کے لئے سیاسی پارٹیاںاختلافات کی بجائےمتحدہوجائیں،اسد قیصر

صوابی(نمائندہ جنگ)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ سیاست کاروبار کے لئے نہیں  کی بلکہ عبادت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کرنے کا عزم کررکھا ہے انہوںنے ضلع صوابی کی تمام سیاسی پارٹیوں کو سیاسی اختلاف رائے اور ذاتی عناد کو بالائے طاق رکھ کر عوام کے روشن مستقبل اور صوابی کو ایک ماڈل ضلع بنانے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لئے دعوت دے دی۔سپیکر نے ان خیالات کا اظہار تحصیل ٹوپی میں 184.225 ملین روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹھا اور 15 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے تحصیل ہیڈکوارٹر پلے گرائونڈ کے تعمیراتی کاموں کےافتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ ذاتی عناد نہیں رکھتے بلکہ ان کا مطمع نظر صوابی کی محرومیوں کا خاتمہ کرکے اسے ایک ترقی یافتہ ضلع بنانا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ اگر کہیں غلطی کریں تو ان کا احتساب ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ علاقہ سے منتخب ہونے والے سابقہ ممبران اسمبلی کا بھی احتساب کیا جائے جنہوں نے عرصہ دراز سے انہیں محرومیوں کے اندھیروں میں رکھا ۔ انہوںنے ضلع بھر کی تمام سیاسی پارٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ذاتی عناد کو پس پشت ڈال کر عوام کو بنیادی سہولیات کی بہتر طور پر فراہمی کو ممکن بنانے اور صوابی کو ایک ترقی یافتہ ضلع بنانے کے لئے آگے بڑھ کر میرا ساتھ دیں ۔
تازہ ترین