• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا احساس پروگرام کے رولز بنائے گئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر جواب الجواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کے درست معاونت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے قمر زمان کائرہ کی فریق بننے کی درخواست پر سماعت کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا احساس پروگرام کے کوئی رولز بنائے گئے ہیں؟ جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ احساس پروگرام کے کوئی رولز نہیں بنائے گئے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک اہم قانونی معاملہ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان عدالت کی معاونت نہیں کر سکے۔ اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وہ متبادل کے طور پر پیش ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس نے باور کرایا کہ انہیں یہ بات پہلے بتانا چاہیئے تھی۔ چیف جسٹس نے یہ معاملہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کے علم میں لانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین